اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کي صدر کي مشير بثينہ شعبان نے سرکاري ٹي وي چينل سے گفتگو ميں دہشت گردي کے خلاف حکومت اور ملت شام کي پائمردي پر تاکيد کي اور کہا کہ جب يورپ اور امريکا ميں دہشت گردي کا خطرہ، صحيح طريقہ سے درک کر ليا جائے گا ، تبھي شام، دہشت گردي کے خلاف جدوجہد ميں اہم کردار ادا کر سکتا ہے-
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش، عالمي طاقتوں کا پروردہ ہے اور جنگي کارکردگي اورابلاغياتي طريقہ کار اس بات کي علامت ہے کہ داعش کو اعلي سطح کے ماہرين کي مدد حاصل ہے-
ان کا کہنا تھا کہ مغرب، علاقے ميں اپنے اہداف و مقاصد کے حصول کے درپئے ہے جن ميں سب سے اہم صيہوني حکومت کو سکورٹي فراہم کرنا اور عرب افواج کو کمزور کرنا ہے-
شامي صدر کي سياسي مشير نے مزيد کہا کہ شام پر جنگ مسلط کرنے کا اہم مقصد، ملت شام پر غير ملکيوں کي مرضي مسلط کرنا ہے اور ان افراد کو بر سر اقتدار لانا ہے جو حقيقت ميں شامي عوام کے نمائندے نہيں ہيں بلکہ مغربي اور سامراجي طاقتوں کے نمائندے سمجھے جاتے ہيں-
ان کا کہنا تھا کہ وہ ممالک جو اقوام کي آزادي اور خودمختاري پر ايمان رکھتے ہيں، بدستور مضبوط اور پائدار ہيں اور وہ ممالک جنہوں نے شام کو اپنے مذموم مقاصد کا نشانہ بنايا وہ تنزلي کا شکار ہيں-
.......
/169